حنا ملک کے ’’سیلفیاں‘‘ کی ملک بھرمیں مقبولیت

حنا ملک کے ’’سیلفیاں‘‘ کی ملک بھرمیں مقبولیت

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ حنا ملک کے نئے گیت ’’سیلفیاں‘‘ نے ملک بھرمیں مقبولیت حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق اس البم کوتھر پروڈکشن نے گذشتہ دنوں ملک بھرمیں ریلیز کیا تھا اس البم کے ٹائیٹل گیت’’سیلفیاںْ‘‘ نے اپنے پرستاروں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے ان دنوں وہ اس گانے کو نجی شوزاورچینلز پر پرفارم کررہی ہیں جسے بیحد سراہا اور پسندکیا جارہاہے جبکہ ٹی وی چینلز پر اس کی ویڈیو نے بھی ٹاپ لسٹ میں اپنی جگہ بنالی ہے اس البم کی ڈائریکشن سمیع ملک نے دی ہے ایک ملاقات کے دوران حنا ملک نے بتایا کہ ان کے اس سے قبل بھی البم ریلیز ہوئے ہیں مگر جتنی پذیرائی ان کے اس البم کو ملی ہے کسی اور کو نہیں ملی۔

خصوصاً ان کے اس البم کے ٹائیٹل سونگ’’سیلفیاں‘‘ کو بہت زیادہ پسندکیا جارہاہے حنا ملک نے کہاکہ ان کا یہ گیت خصوصی طور پر لڑکیوں میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کررہاہے اور سپیشلی لڑکیوں کے کالجزمیں اس گانے کی بیحد فرمائش کی جاتی ہے۔حنا ملک نے مذید بتایاکہ ان دنوں انہوں نے اپنے نئے البم کی ریکارڈنگ کا آغاز بھی کردیا ہے جس کی آڈیو ریکارڈنگ جاری ہے جبکہ اس کی ویڈیو کے بعد اس البم کو بھی ملک بھرمیں ریلیز کردیاجائیگا۔اس البم میں بھی وہ پرستاروں کی پسندکے گانے ریکارڈ کررہی ہیں۔

مزید : کلچر