ٹریفک وارڈنز کی ترقی کیلئے جلد پرموشن بورڈ کا اجلاس بلایا جائے گا

ٹریفک وارڈنز کی ترقی کیلئے جلد پرموشن بورڈ کا اجلاس بلایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب کے فوری حکم سے ٹریفک وارڈنز کی سنی گئی ،جلد پرموشن بورڈ کا اجلاس بلایا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کو 16 ویں سکیل کا جھانسہ دے کر بھرتی کیا گیا تھا جبکہ ان کے اعمال نامے میں ایسا نہیں اور نہ ہی اس کی ترقی کی جا رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی شکایات پر آئی جی پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی پرمووشن کے کیسز جلد از جلد تیار کر کے ڈیپارٹمنٹل پرمووشن کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے اور صرف دو ہفتوں کے اند وارڈنز کی ترقی کا سارا کام مکمل کر لیا جائے ۔اس بارے میں چیف ٹریفک آفیسر کو بھی بتا دیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -