تھانہ شادباغ کا اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے پکڑ ا گیا

تھانہ شادباغ کا اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے پکڑ ا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ شادباغ کا اے ایس آئی مبینہ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ،اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ شاد باغ کے اے ایس آئی نیاز احمد نے بادامی باغ کے رہائشی زاہد ڈار سے مقدمہ کے اندراج کے لئے 25ہزار روپے مانگے ۔رقم لیتے ہوئے اینٹی کرپشن کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اہلکار کو پکڑ لیااور اس کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی