سبزہ زار، 22سالہ لڑکی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کر لی

سبزہ زار، 22سالہ لڑکی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کر لی

لاہور(وقائع نگار) سبزہ زار کے علاقے میں 22سالہ لڑکی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر ورثا کی جانب سے پوسٹمارٹم سے انکار پر ان کے حوالے کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ سبزہ زار کے علاقے قاضی ٹاؤن کے رہائشی محمد لطیف نامی شخص کی 22سالہ بیٹی انیزہکی لاش اپنے کمرے میں پنکھے کے ساتھ لٹکتی پائی گئی جس پر اہلخانہ نے ]پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا جسے بعد ازاں ورثا کی جانب سے پوسٹمارٹم سے انکار پر تدفین کے لئے ان کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی