صوبائی دارالحکومت ،چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

لاہور(وقائع نگار)شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارادتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاریں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے جمال سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی چھین لی۔ باغبانپورہ میں ڈاکوؤں نے محسن سے گن پوائنٹ پر 3لاکھ 15ہزار روپے مالیت کی نقدی وموٹر سائیکل چھین لیا ، ریس کورس میں ڈاکوؤں نے عمر اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ لئے۔ ڈاکوؤں نے اقبال ٹاؤن میں اکبر منور مرزا سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات ،لٹن روڈ میں ڈاکوؤں نے محمد جہانزیب سے 1لاکھ روپے مالیت کی نقدی و موبائل ، شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے محمود سے 1لاکھ 40ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مقبول سے 1لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی ،نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے جہانگیرسے 1لاکھ 80ہزار روپے مالیت کی طلائی چوڑیاں ، مزنگ میں ڈاکوؤں نے عابد سے 56ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،برکی میں ڈاکوؤں نے ناصرسے 37ہزار 5سو روپے مالیت کی نقدی وموبائل ،رائیونڈ سٹی میں ڈاکوؤں نے وقار سے 6ہزار روپے مالیت کی نقدی ،نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے فاروق سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی ،لیپ ٹاپ اور موبائل چھین لئے ۔علاووہ ازیں شاہدرہ میں پرویز ،گلشن اقبال میں ڈاکٹر عزیز کی گاڑیاں ،جبکہ ساندہ میں عالم ،باغبانپورہ میں وقار ،پرانی انارکلی میں شریف ،قلعہ گجر سنگھ میں الطاف ،نولکھا میں عدیل ،ڈیفنس اے میں تیمور ،فیصل ٹاؤن میں بلال ،داتا دربار میں وسیم ،شاد مان میں برکت ،فیکٹری ایریا میں اشتیاق،رائیونڈ سٹی میں منیر ،مزنگ میں نواز ،مانگا منڈی میں وسیم ،سول لائن میں حمزہ ،لیاقت آباد میں جاوید ،گجر پورہ میں زاہد اور عامر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی