تھانہ صدر پولیس نے پتنگیں بنانے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا

تھانہ صدر پولیس نے پتنگیں بنانے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا

لاہور(وقائع نگار) تھانہ صدر پولیس نے پتنگ بنانے والے 3 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 250پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر پولیس نے صدر بازار میں چھاپے کے دوران پتنگیں بنانے والے یاسر ، عامر اور شہباز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دھاتی ڈور اور 250 پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ملزمان عرصہ دراز سے پتنگیں تیار کر کے مختلف شہروں میں سپلائی کر رہے تھے۔

مزید : علاقائی