ملتان روڈ ، ایف آئی اے نے 15سال انتہائی مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا

ملتان روڈ ، ایف آئی اے نے 15سال انتہائی مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا
 ملتان روڈ ، ایف آئی اے نے 15سال انتہائی مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے ملتان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقد مات میں گزشتہ پندرہ سال سے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور چودھری محمد احمد کی نگرانی میں بدر کالونی ملتان روڈ پر چھاپہ مار کر ریڈ بک کے ٹاپ انسانی سمگلر ندیم دلبر کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم ندیم دلبر انسانی سمگلنگ سمیت مختلف مقدمات میں ملوث تھا اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے جعلی ویزے لگواتا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔لاہور سمیت دیگر شہروں میں انسانی سمگلنگ کے واقعات روز بروز بڑھ رہے ہیں اور پاکستان میں روزگار سے مایوس لوگ اپنی زندگی بہتر بنانے کیلئے ایسے سمگلر وں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں جو اُن کی زندگی بھر کی جمع پونجی کھانے کے بعد انکی زندگیوں سے کھیلنے سے بھی باز نہیں آتے۔

مزید :

علاقائی -