امت مسلمہ پرزوال کا واحد سبب قرآن و سنت سے دوری اور باہمی انتشار ہے، عبید الرحمان

امت مسلمہ پرزوال کا واحد سبب قرآن و سنت سے دوری اور باہمی انتشار ہے، عبید ...

لاہور (خبر نگار)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کی مر کزی باڈی کااجلاس منتظم اعلی جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبیدالرحمن عباسی کی زیر صدارت مرکزی سکریٹریٹ میں منعقد ہوامنتظم اعلی جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبیدالرحمن عباسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی نظریں طلبہ مدارس پر جمی ہوئی ہیں عوام الناس کو طلبہ مدارس سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں لہذاطلبہ علم دور حاضر کے چیلنجز کا ادراک کرتے ہوئے ان کے مقابلے کیلئے اپنے آپ کو تیار کریں اور عامۃالناس کی درست سمت میں رہنمائی کرتے ہوئے معاشرے کی وابستہ توقعات پر پرپورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں ۔

نہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ ایک کٹھن اور کڑے دور سے گزر رہے اور اس کا واحد سبب مسلمانوں کی قرآن و سنت سے دوری اور باہمی انتشار ہے ،موجودہ طاغوتی عناصر کا مقابلہ کرنے کیلئے حکمرانوں سمیت امت مسلمہ کے ہر فردکو متحد ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ دین اسلام کو اپنی خواہشات کے تابع نہیں بلکہ اپنی خواہشات کو دین اسلام کے تابع کرنا چاہیے اس موقع پر امین عام (سیکرٹری جنرل) جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے زیر اہتمام دینی مدارس کے پانچوں بورڈزمیں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے اعزا زمیں پوزیشن ہولڈر کنونشن کا انعقاد 10نومبر 2016کوپنجاب کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے مختلف علما کرام شریک ہوں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4