یوایم ٹی کی دوروزہ انٹرنیشنل بزنس کانفرنس وصنعتی نمائش اختتام پذیر

یوایم ٹی کی دوروزہ انٹرنیشنل بزنس کانفرنس وصنعتی نمائش اختتام پذیر

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی (یوایم ٹی)کی دوروزہ انٹرنیشنل بزنس کانفرنس وصنعتی نمائش ایکسپوسنٹرمیں اختتام پذیرہوگئی ۔بزنس کانفرنس کے دوسرے اوراختتامی سیشن سے نیپال ،اٹلی اور پرتگال کے سفیروں کے علاوہ پاک چائنہ جوائنٹ چیمبرآف کامرس کے صدروانگ ژہائی نے خطاب کیا۔نمائش میں پاکستان،چائنہ، ملائیشیا،ترکی، کوریا،مڈل ایسٹ،یورپ اوریواے ای وغیرہ سے دوسو کے قریب ملٹی نیشنل کمپنیزنے اپنی مصنوعات کے سٹالزلگائے۔کانفرنس میں تعلیم کے ذریعے معاشرتی ترقی کاخواب کیسے پوراہو،خواتین اپنابزنس کیسے شروع کریں،سی پیک کی بین الاقوامی طورپرکیااہمیت ہے اوراس سے لوکل انڈسٹری کیسے فائدہ اٹھاسکتی ہے کے موضوعات پرسیرحاصل گفتگوکی گئی۔ ریکٹریوایم ٹی ڈاکٹرحسن صہیب مرادنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوایم ٹی کی بزنس کانفرنس وصنعتی نمائش سے تعلیمی اداروں میں ایک نئے کلچرکی بنیادرکھ دی گئی ہے۔انہوں نے کامیاب بزنس کانفرنس ونمائش منعقدکرنے پرانتظامی کمیٹی کومبارکباددی ۔

ریکٹرنے سٹالزلگانے والی تمام کمپنیزکاشکریہ اداکیااوران کی پاکستان کی معاشی ترقی میں کردارکوسراہا۔ڈاکٹرمرادنے یونیورسٹیز،گورنمنٹ اورانڈسٹری کوآپس میں مربوط کرنے پرزوردیا۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتاجب تک تعلیمی ادارے اپناکردارادانہ کریں۔پروگرام کے اختتام پر سٹالزلگانے والی تمام کمپنیزکوسوینیئرز اوریادگاری شیلڈزبھی دیے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4