لیڈز یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے نئے طلباو طالبات کے اعزاز میں تقریب

لیڈز یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے نئے طلباو طالبات کے اعزاز میں تقریب

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)شعبہ صحافت لاہور لیڈز یونیورسٹی میں امسال داخلہ لینے والے نئے طلباو طالبات کیلئے مرکزی کیمپس میں تعارفی بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ قران پاک کی تلاوت سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔ فیکلٹی کے تعارف کے بعد پروفیسر ذیشان ضیغم نے بی ایس آنرز اور ایم ای ماس کمیونیکیشن کے کورسز اور سٹڈی سکیم بارے تفصیلی بریفینگ دی۔ صدر تقریب چیئرپرسن شعبہ ابلاغیات پروفیسر ڈاکٹر عابدہ رحمان نے نئے سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے کہا کہ جدید میڈیا کے معیار کے مطابق آ پ کو تیار ہونا چایئے۔ الیکٹرونک میڈیا کی تیز رفتاری اور ٹیکنالوجی کے مطابق کورسزز ڈائزین کے گئے ہیں۔ نیوز پروڈکشن اور ٹاک شو پروڈکشن کے خصوصی موڈیلز متعارف کئے گئے ہیں۔

ریسرچ کیلئے ہر ممکن سہولیات مہیا کے جا رہی ہیں۔ ریسرچ پیپرز کیلئے فنڈز بھی مہیا کئے جاتے ہیں۔ صحافتی اقدار اور اصول سکھانے کیلئے خاص سیمینار ز کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ لیڈز میڈیا سوسائٹی کے نام سے ایک فعال کمیٹی سٹوڈنٹس پر مبنی ہے جو کہ مستعدادی سے کام کر رہی ہے۔ نئے طلباو طالبات کو ٹائم ٹیبل کی نقول دی گئی اور فیکلٹی کا تفصیلی تعارف کرایا گیا۔ فیکلٹی ممبران ڈاکٹر افرا افتخار، عباس رشید بٹ،بریرا فیصل ،محمد خنفیہ اور میاں جاوید سمیت کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں طلباو طالبات کی چائے اور مٹھائی سے تواضع کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4