سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے کے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی،مزید گواہ طلب

سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے کے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی،مزید گواہ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے کے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے مزید گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ گلبرگ پولیس نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے کے کیس میں ملوث جاوید انور، عبیداللہ اور ابراہیم کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے اس کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہونی تھی لیکن مرکزی ملزم اسحاق اور دیگر ساتھیوں کے پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے پر اس کیس کی اب سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں کی جا رہی ہے۔ اس کیس میں تینوں ملزم ضمانت پر ہیں، عدالت نے مزید گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ،ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان آنے والی سری لنکن کرکٹ ٹیم پرگلبرگ کے قریب اس وقت فائرنگ کردی تھی جب وہ پریکٹس کے لئے بس میں سٹیڈیم جا رہے تھے۔