پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلے خوش آئند ہیں ‘خادم حسین

پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلے خوش آئند ہیں ‘خادم حسین
 پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلے خوش آئند ہیں ‘خادم حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اٹلی کے58رکنی سرکاری تجارتی وفد کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست تجارتی وفود کے تبادلوں سمیت دیگر صنعتی، کاروباری وفود کے تبادلوں کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔خادم حسین نے کہا کہ اٹلی کے ایک تجارتی وفد نے لاہور کا بھی دورہ کیا تھااور اٹلی کی جانب سے پاکستان میں ماربل انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور پاکستانی ماربل انڈسٹری میں دلچسپی اس بات کی شاہد ہے کہ اٹلی ماربل انڈسٹری میں بھاری سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے ۔


اور لاہور چیمبرز کے تجارتی وفد نے بھی اٹلی کا دورہ کیا۔


،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ماربل انڈسٹر ی ملکی ترقی میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔

اٹلی کے تجارتی وفد کی ماربل کے علاوہ دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان میں دوماربل ٹریننگ سکول قائم کرنے جارہا ہے جس سے پاکستان میں جدید اٹالین مشینوں سے ماربل کان کنی کی جائے گی جس سے ایکسپورٹ کوالٹی کا معیاری ماربل پاکستان میں تیار کیا جائے گاجس میں اٹلی کے ماہرین ماربل انڈسٹری سے وابستہ افراد کوٹریننگ دینگے۔ ۔انہوں نے کہ تاجر و صنعتکار برادری اٹلی کی کمپنیز کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر خوش آمدید کہے گی اور ہم انہیں ہرممکن تعاون فراہم کرینگے۔