پی ٹی آئی کینٹ کا سیاسی صورتحال پر غور و خوض اور باہم صلاح مشورے کیلئے اجلاس

پی ٹی آئی کینٹ کا سیاسی صورتحال پر غور و خوض اور باہم صلاح مشورے کیلئے اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف لاہور کینٹ کا سیاسی صورتحال پر غور و خوض اور باہم صلاح مشورے کیلئے اہم اجلاس ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بالخصوص این اے125اورپی پی156کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اجلاس میں ان دونوں حلقوں کے کونسلرز ،چئیرمین اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اور متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ آئندہ عام انتخابات میں این اے125سے عبدالعلیم خان کو الیکشن میں حصہ لینے پر رضا مند کیا جائے اسی طرح پی پی156میں یہاں سے سابق ایم پی اے شعیب صدیقی کو ہی دوبارہ موقع ملنا چاہیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شعیب صدیقی نے کہاکہ انشاء اللہ مستقبل تحریک انصاف کا ہے بالخصوص لاہور کینٹ میں پڑھے لکھے عوام عمران خان کے ویژن اور پی ٹی آئی کے منشور کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے باہمی صلاح مشورے سے کیے جائیں گے اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے شعیب صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف نے گذشتہ عام انتخابات سے بہت سے سبق حاصل کیے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ اُن غلطیوں کو دہرایا نہیں جائے گا اس موقع پر کونسلر استاد رشید ،راجہ شہزاد،اکبر گجر ،احسان بٹ ،شاہ زیب ،ملک زوہیب ،احتشام خان، محمود اعوان ،محمد علی خان ،حافظ عامرمغل ،عمر ہارون، سجاد کھرل ،راجہ شبیر ،محمد کاشف اور نعیم بھٹی بھی موجود تھے جنہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے سے مسلم لیگ ن نے گذشتہ8برسوں میں ایک دھیلے کا کام نہیں کیا عوام اُن سے مایوس ہو چکے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ تحریک انصاف ہی یہاں سے کامیابی حاصل کرے گی ۔