صدرمملکت نے سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمان کا استعفیٰ منظور کر لیا

صدرمملکت نے سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمان کا استعفیٰ منظور کر لیا

اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین نے سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمان کا استعفیٰ منظور کر لیا وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔صدر ممنون حسین کی جانب سے اقبال حمید الرحمان کا استعفیٰ منظور کیے جانے کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اقبال حمید الرحمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیرقانونی تقرریوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد استعفیٰ دیا ۔ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیرقانونی تقرریوں سے متعلق درخواست پر حکم دیا تھا کہ جو لوگ اہل نہیں وہ خود عہدے چھوڑ دیں ۔ جب اسلام آباد ہائیکورٹ میں خلاف ضابطہ تقرریاں کی گئیں اس وقت جسٹس اقبال حمید الرحمان اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج تھے ۔

صدرمملکت

مزید : صفحہ اول