سعودی عرب میں ایک اور کمپنی دیوالیہ، متعدد پاکستانی بے یارو مدد گار
دمام (مانیٹرنگ ڈیسک) دیار غیر میں مزید پاکستانی کسمپرسی کا شکار ہو گئے۔ سعودی عرب کی الخدری نامی تعمیراتی کمپنی بھی دیوالیہ ہو گئی۔ ملازمین کو سات ماہ سے تنخواہیں بھی نہ مل سکیں۔ صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو پاکستانیوں اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے متاثرین دمام میں احتجاج کرنے پہنچ گئے۔ کمپنی کے ہیڈ آفس کے باہر مظاہرین کا کہنا تھا پیسے مل رہے ہیں نہ واپسی کے لئے کاغذات۔ دمام میں پھنسے پاکستانیوں نے پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے تعاون نہ کرنے کا شکوہ بھی کیا۔
سعودی عرب