کون بنے گا امریکہ کا صدر؟ جواری سرگرم ، سٹے کا حجم تیرہ کروڑ ڈالر جا پہنچا

کون بنے گا امریکہ کا صدر؟ جواری سرگرم ، سٹے کا حجم تیرہ کروڑ ڈالر جا پہنچا

واشنگٹن ( صباح نیوز) امریکی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ہلیری کلنٹن پہلی خاتون صدر بنیں گی یا ڈونلڈ ٹرمپ صدارت سنبھالیں گے، سٹے باز سرگرم ہوگئے، سٹے بازوں نے کروڑوں ڈالرسٹہ پر لگا دیے ہیں جبکہ عالمی اسٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کار بھی محتاط ہوگئے ہیں، دنیا بھر میں سٹے باز بھی اندازے لگا رہے ہیں اور کروڑوں ڈالرز کی شرطیں لگ گئیں ہیں۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک امریکہ صدارتی انتخابات پر لگائے گئے سٹے کا حجم تیرہ کروڑ ڈالر جا پہنچا ہے جو کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی پر لگائی جانے والی شرط کے بعد سب سے بڑا سٹہ ہے۔بیٹنگ ویب سائٹس کے مطابق ٹرمپ کے مقابلے ہیلری کے صدر بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔دوسری جانب امریکی صدارتی انتخابات میں ہیلری کا بھاری ہوتا پلڑا، ایشیائی اور امریکی سٹاک مارکیٹس تیزی کا باعث بنا تاہم سٹاک مارکیٹس میں تیزی زیادہ دیر نہ رہ سکی۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے پولز میں بھی ہیلری کو ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے۔عوامی جائزوں کے مطابق ہلیری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر چار پوائینٹس کی برتری حاصل ہے، ہلیری کے پوائنٹس اڑتالیس جبکہ ڈونلڈٹرمپ کے چوالیس ہیں، ارلی ووٹنگ میں چار کروڑ سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں، ریاست اوہائیو، نارتھ کیرولائنا، پنسلوینیا اور فلوریڈا میں کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے

مزید : صفحہ اول