نریندرمودی سے مسلح افواج کے تینوں سربرہان کی ملاقات ،سرحدی صورتحال بار ے بریفنگ دی

نریندرمودی سے مسلح افواج کے تینوں سربرہان کی ملاقات ،سرحدی صورتحال بار ے ...

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے مسلح افواج کے تینوں سربرہان نے ملاقات کی اورسرحدی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی ۔منگل کو بھارتی میڈیاکے مطابق وزیراعظم نریندرمودی سے مسلح افواج کے تینوں سربرہان نے ملاقات کی ۔ملٹری چیفس نے نریندر مودی کو سرحدی صورتحال اور پیشہ وارانہ تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعظم آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نریندر مودی اور مسلح افواج کے سربراہان کے درمیان یہ معمول کی ملاقات ہے جس میں وزیراعظم کو مغربی سرحد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید : صفحہ اول