کراچی کے پوش علاقے سے مارٹر گولہ برآمد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے پوش علاقے سے ایسی چیز برآمد ہوئی ہے کہ پولیس کو اٹھانے کیلئے روبوٹ لانا پڑ گیا،نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ایٹ سے مارٹر گولے برآمدہوئے ہیں، پولیس نے مارٹر گولے اٹھانے کیلیے روبوٹ منگوالیا ہے۔دوسری جانب مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو مارے گئے ہیں،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکار ڈاکوؤں کاپیچھا کررہے تھے کہ مقابلہ ہوگیا۔