اپنے اثاثوں کی ٹرسٹ ڈیڈ منگل کو سپریم کورٹ میں پیش کروں گا :حسین نواز

اپنے اثاثوں کی ٹرسٹ ڈیڈ منگل کو سپریم کورٹ میں پیش کروں گا :حسین نواز

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں آئند ہ پیشی پر اپنے اثاثوں کی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کردوں گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا ہے کہ ٹرسٹ ڈیڈ کی اہمیت آئی سی آئی جے کی دستاویز سے زیادہ ہے، کیونکہ ٹرسٹ ڈیڈ پر کئی سال پہلے دستخط ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہ ٹرسٹ ڈیڈکے مطابق مریم کمپنیوں کے اثاثے میرے ورثا میں بانٹیں گی جبکہ کمپنیوں کی بینیفشل اونر شپ ٹرسٹ ڈیڈ کے تحت میرے پاس ہے۔

حسین نواز

مزید : صفحہ اول