غیر شائستہ سیاست کے خاتمے کا وقت آگیا ، عدالت کے طریقہ کار اور کنٹینر کی سیاست میں فرق ہے :مریم اورنگیزیب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت ٓبرائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ غیر شائستہ سیاست کے خاتمہ کا وقت آ گیا،عدالت کے طریقہ کار اور کنٹینر کی سیاست میں فرق ہے کیونکہ عدالتوں میں الزامات ثابت کرنا ہوتے ہیں،سیاسی نظام کے تسلسل کیلئے جمہوری اداروں کا استحکام ضروری ہے،دہشتگردی کے واقعات میں 85 فیصد کمی آئی ہے،2016ء4 کا پاکستان 2013ء4 سے کہیں بہتر ہے، سیاسی جماعتیں وزیراعظم کے تحمل اور فراست سے سبق سیکھیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ کی لعنت کا خاتمہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ میں 50 فیصد کمی کا وزیراعظم محمد نواز شریف کا فیصلہ ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے اور پاکستان کو روشنیوں کی طرف لے جانے کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کئی سالوں سے لوڈشیڈنگ کے مسئلہ کا سامنا تھا جس کے خاتمہ کے لئے کئے گئے اقدامات پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت عام لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جس میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں 85 فیصد کمی آئی ہے۔ڈان نیوز کی خبر کے معاملے کی تحقیقات سے متعلق قائم کی گئی کمیٹی کے متعلق ایک سوال پر وزیر مملکت نے کہا کہ کمیٹی کی سربراہی ایک دیانت دار ریٹائرڈ جج کر رہے ہیں اور اس کے اراکین کی نامزدگی رولز کے مطابق ہوئی ہے، وزیراعظم مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں جنہوں نے بات چیت کیلئے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے،حکومت کو عوام کا اعتماد حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر میڈیا کے ٹاک شو میں فیصلے دیئے جاتے ہیں، سیاسی نظام کے تسلسل کیلئے جمہوری اداروں کا استحکام ضروری ہے، ملک میں جمہوری ادارے پروان چڑھ رہے ہیں، اس کے ساتھ دیگر اداروں کو بھی استحکام مل رہا ہے۔انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ خود جواب دہی کا عمل اپنائیں کیونکہ قوانین کے ذریعے اس کی ریگولیشن حکومت کی ترجیح نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت بحال ہو گئی ہے اور ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، شاہرات کا نیٹ ورک اور چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور ایک گیم چینجر ہے جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں وزیراعظم کے تحمل اور فراست سے سبق سیکھیں، غیر شائستہ سیاست کے خاتمہ کا وقت آ گیا،عدالت کے طریقہ کار اور کنٹینر کی سیاست میں فرق ہے کیونکہ عدالتوں میں الزامات ثابت کرنا ہوتے ہیں۔ مریم اورنگزیب