شام کے بحران کا سیاسی حل غیر یقینی ہو گیا

شام کے بحران کا سیاسی حل غیر یقینی ہو گیا

ماسکو (آن لائن) روس نے کہ اہے کہ شام میں مختلف فریقین کے درمیان کوآرڈینیشن کی عدم موجودگی کی وجہ سے بحران سیاسی حل غیر یقینی ہو گیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیر اعظم سرگئی شوتیگو نے اپنے بیان میں کہا کہ شام میں امن عمل کے مذاکراتی فریقین کے درمیان ہم آہنگی کے فقدان کا فائدہ دہشتگردوں اور باغیوں کو پہنچا ہے اور بحران کا سیاسی حل غیر یقینی ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ روس نے حلب میں گزشتہ 16 روز تک کوئی حملہ نہیں کیا اور اس دوران باغیوں نے رہائشی علاقوں ، سکولوں اور ہسپتالوں پر تباہ کن حملے کئے اور اسی وجہ سے روس نے بھی دوبارہ فضائی حملوں کے آغاز فیصلہ کیا ۔

مزید : عالمی منظر