ترکی نے عراقی سرحد کے نزدیک ٹینک تعینات کر دیئے

ترکی نے عراقی سرحد کے نزدیک ٹینک تعینات کر دیئے

انقرہ (آن لائن) ترکی نے عراقی سرحد کے نزدیک ٹینک تعینات کر دیئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر دفاع فیکری ایسانک نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انقرہ بیسڈ بیکینائز ڈانفنٹری بریگیڈ کے ٹینک عراقی سرحد سے ملحقہ علاقے سیلوپائی میں تعینات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عراق کی جانب سے ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں واضح رہے کہ یہ تعیناتی عراقی قصبہ تلعفر سے داعش کے خاتمے کے لئے آپریشن کے آغاز سے قبل کی گئی ہے ۔

مزید : عالمی منظر