غیر فعال کو آپریٹو سو سا ئٹیوں کے خلاف کا رروائی کا فیصلہ، ما لکان کو نوٹس

غیر فعال کو آپریٹو سو سا ئٹیوں کے خلاف کا رروائی کا فیصلہ، ما لکان کو نوٹس

لاہور(عا مر بٹ سے)ناقص حکمت عملی اور بدانتظامی کے باعث غیر فعال ہونے والی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف محکمہ امداد باہمی کی جانب سے کارروائی کرنے کا فیصلہ ،غیر فعال اور نان آپریشنل ہونیوالی کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں القدوس کوآپریٹو، چمن زار، فاریسٹ فرینڈز، آفیشنل ایمپلائز، ڈان کوآپریٹو، نیشنل بنک آف پاکستان سٹاف، دی نور ایونیو، یونائٹیڈ، سکائی وے، فین کو آ پر یٹو ، متروکہ وقف املاک، دی نیوز پیپرز ایمپلائز، پی ٹی وی ایمپلائز، سٹی ویوکوآپریٹو، رضوان کوآپریٹو، رائیٹر گلڈکوآپریٹو ، دی نیشنل کو آپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیاں سرفہرست ہیں جو انتظامیہ کی نااہلی ، پلاٹوں میں کرپشن کی وجہ سے تاحال غیر فعال اوربے آباد ہیں، کوآپریٹو سوسائٹیوں کے پلاٹس میں گھپلوں ، سوسائٹی کے رہائشیوں کیلئے عدم سہولیات اور اس کے فقدان ، کرپشن میں ملوث عہدیداروں والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو محکمہ امداد باہمی کی جانب سے شو کا ز نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ غیر فعال سوسائٹیوں میں رہائش پذیروں کی تعداد کا تعین کرکے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کے بعد ان تمام سوسائٹیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرویا جائے گا ،غیر فعال کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو آباد کرنے کے لئے قانون سازی پر عمل درآمد کروانے کا فیصلہ،ذرائع کے مطابق محکمہ کو آپریٹو نے گزشتہ کئی عرصہ سے رجسٹرڈ ہونے کے باوجود غیر فعال ہونیوالی سوسائٹیوں کو آباد کرنے کے لیے کوئی حکمت عملی وضح نہیں کی جس پر قانون سازی پر عمل درآمد کروانے کااصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو آباد کرنے کے علاوہ فعال بنانے کیلئے محکمہ کو آپریٹو کے افسران نے مذکورہ سوسائٹیوں کی انتظامیہ وہاں کے سابق عہدیداراور ممبران کو بھی تحریری طور پر آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے ملاقاتیں کرنا بھی شروع کر دی ہیں تاکہ معاملات اور حالات صحیح طور پر واضح ہو سکیں ۔ ذرائع سے حاصل ہونیوالی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ غیر فعال کو آپریٹو سوسائٹیوں کے ممبران کی تعداد جہاں انتہائی کم دیکھنے میں آئی ہے وہاں پر انتظامی معاملات میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی بہتری کے لیے محکمہ کو آپریٹوان سوسائٹی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1