بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں بھی (ن) لیگ کلین سویپ کریگی،پرویز ملک

بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں بھی (ن) لیگ کلین سویپ کریگی،پرویز ملک

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کا اہم اجلاس لاہور کے صدر محمد پرویزملک کی صدارت میں پارٹی کے مرکزی دفتر نصیر آباد میں ہو،لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے کے15نومبر کو یونین کونسل اور ڈسٹرکٹ کی مخصوص سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی طے کر لی گئی ، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ بھی لاہور سے ن لیگ کلین سویپ کرے گی۔

،اجلاس میں تمام زونوں میں کارکنوں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں،اس حوالے سے تمام تیاریاں بھی مکمل ہو چکی ہیں،تمام سیٹوں پر بلا مقابلہ امیدوار کامیاب کرانے کی کوشش کی جائے گی۔اجلاس میں صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ،ارکان قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی مہر اشتیاق،میاں مرغوب، چوہدری شہباز، ملک سیف الملوک، سید توصیف شاہ،کرنل مبشر، میاں طارق، سواتی خان، اظہر فاروقی،تنویر ضیاء بٹ،عامر خان، صلاح الدین پپی اور کنول لیاقت سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین کو15نومبر کے بعد ایک اور جھٹکا لگنے والا ہے، سی پیک منصوبے کی تکمیل وزیر اعظم نواز شریف کی ایک بڑی کامیابی ہوگی اور عدلیہ سے بھی سرخرو ہو کر انشاء اللہ ہو کر نکلیں گے ، عمران خان کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،عمران خان کی ذاتیات کی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ قبضہ مافیا کا ایک گروہ ہے جس نے ایک سیاسی جماعت کا لبادہ اڑھ رکھا ہے، یہی وجہ ہے یہ جماعت عوام میں پذیرائی حاصل نہیں کرسکی

مزید : میٹروپولیٹن 1