پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد کی قیاد ت میں وفد کی مزار اقبال ؒ پر حاضری
لاہور(جنرل رپورٹر)شاعرمشرق‘حکیم الامت‘ مفکر پاکستان حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے 139ویں یوم ولادت کے سلسلے میں نظریۂ پاکستان ٹرسٹ‘ تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ،آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن،بزم اقبال اور تحریک تکمیل پاکستان کے عہدیداران و کارکنان نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے چیئرمین وسابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد کی قیادت میں مزارِ اقبالؒ پر حاضری دی ۔انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اورعلامہ محمد اقبالؒ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیف کوآرڈی نیٹر میاں فاروق الطاف، جسٹس (ر) خلیل الرحمن ، ممتاز کشمیری رہنما مولانا محمد شفیع جوش،بیگم صفیہ اسحاق، میاں طاہر صدیق، پروفیسر حنیف شاہد، عزیز ظفر آزاد،ڈاکٹر یعقوب ضیاء، فاروق خان آزاد، محمد ریاض چودھری، نواب برکات محمود اور سیکرٹری نظریۂ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید سمیت حکیم الامت سے اظہار عقیدت کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعدادموجود تھی۔مزار پر حاضری کے دوران مولانا محمد شفیع جوش نے علامہ محمد اقبالؒ کی روح کے ایصال ثواب اوربلندئ درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور ملکی تعمیر وترقی کیلئے خصوصی دعاکی جبکہ معروف نعت خواں الحاج اختر حسین قریشی نے کلام اقبالؒ پیش کیا۔