ترقیاتی فنڈ اورنج ٹرین کو دینے کے متعلق تحریک التواء اسمبلی میں جمع
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار خبر کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم اور صحت کے ترقیاتی بجٹ سے فنڈز نکال کر اورنج لائن ٹرین کو مکمل کرنے کے لئے پانچ ارب روپے قرضہ کی صورت میں محکمہ ٹرانسپورٹ کو دے دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کے تخمینہ لاگت میں مسلسل اضافہ کے باعث اضافی فنڈز کے بعد اب محکمہ خزانہ پنجاب سے اربوں روپے کا قرضہ حاصل کیا جانے لگا ہے اورنگ لائن ٹرین پراجیکٹ کے لئے پہلے چین کے ایگزم بینک پھر بینک آف پنجاب سے قرضہ لیا گیا اور اب محکمہ خزانہ پنجاب سے بھی پناچ ارب روپے قرضہ حاصل کر لیا گیا ہے محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کے مطابق فنڈز جاری کرنے سے قبل وزیر اعلیٰ سے منظوری لی گئی اور یہ فنڈز قرضہ کی صورت میں دئیے گئے ہیں