ملکی سلامتی اداروں پر تنقید کرنے والے قوم کے دشمن ہیں،تحسین فواد

ملکی سلامتی اداروں پر تنقید کرنے والے قوم کے دشمن ہیں،تحسین فواد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے قوم کے دشمن ہیں۔طاہر القادری کی طرح عمران کی سیاست کو سورج بھی غروب ہونے والا ہے۔نواز حکومت اپنے پانچ سال ہر صورت پورے کرے گی۔ انہوں نے مزید کہابھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
ملکی خود مختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینا اچھی طرح جانتے ہیں ملکی سالمیت و خود مختاری کو نقصان پہنچانے اور شیطانی منصوبوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا واز فائرنگ کا نوٹس لے، انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان حالت جنگ میں ہے اور دشمن حملے کررہا ہے جبکہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیں اور عوام کو ریاست کے خلاف ورغلا رہے ہیں۔