متنازع خبرکے معاملہ پرانکوائری کمیٹی کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ عامررضا کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج

متنازع خبرکے معاملہ پرانکوائری کمیٹی کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ عامررضا کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )متنازع خبرکے معاملہ پرانکوائری کمیٹی کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ عامررضا کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے،یہ درخواست مقامی وکیل اشتیاق اے چودھری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عامررضا خان کے حکمران شریف خاندان سے تعلقات ہیں،درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 5 کے برعکس ہے، جسٹس ریٹائرڈ عامر رضاخان چیئرمین ہلیتھ کمیشن بھی رہ چکے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی کے سربراہ حکومت کے منظور نظر اور جانبدار ہیں ،انہیں کمیٹی سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خبر لیکس کی تحقیقات کے لئے حاضر سرو س جج کو کمیٹی کا سربراہ بنانے کی ہدایت کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -