پہلے دن سے پتا تھاکہ 2نومبر کو دھرنا نہیں ہو گا: طاہر القادری

پہلے دن سے پتا تھاکہ 2نومبر کو دھرنا نہیں ہو گا: طاہر القادری

لندن (اے این این)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاناماکیس کی تحقیقات فکسڈ میچ ہے ٗوزیراعظم کو ڈرائی کلین کرکے نکالا جائے گا۔لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی تحقیقات فکسڈ میچ ہے کیونکہ بیک ڈور مذاکرات چلتے رہے اور اس سے نوازشریف کو ڈرائی کلین کرکے نکلا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے پتا تھا کہ 2 نومبر کو دھرنا نہیں ہوگا کیونکہ آل شریف کو کلین چٹ دینی ہے جبکہ کمیشن کے منہ پرسیاہی مل دی جائیگی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے بیک ڈور رابطہ تھا ،نہ ہے اور نہ ہی ہوگا، نوازشریف کے احتساب اوراستعفیٰ کے لئے تحریک انصاف متحرک ہے۔

طاہر القادری

مزید : صفحہ آخر