ماسٹر رینکنگ ٹیبل ٹینس کپ 10 نومبر سے شروع ہوگا

ماسٹر رینکنگ ٹیبل ٹینس کپ 10 نومبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے ماسٹر رینکنگ ٹیبل ٹینس کپ 10 نومبر سے ملتان میں شروع ہوگا ٗپنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر شاہد بلوچ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 48 کھلاڑی شرکت کریں گے ۔جن میں32 مرد اور 16 خواتین کھلاڑی شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ 13 نومبر تک جاری رہے گا ۔

اور ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائیگا

مزید : کھیل اور کھلاڑی