دسویں تین روزہ نیشنل ویمن کراٹے چیمپئن شپ شروع ہوگئی

دسویں تین روزہ نیشنل ویمن کراٹے چیمپئن شپ شروع ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں دسویں نیشنل ویمن کراٹے چیمپئن شپ شروع ہوگئی۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام ہونیوالی اس کراٹے چیمپئن شپ میں تمام الحاق شدہ یونٹس آرمی، واپڈا، ریلوے، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے پرویز ملک تھے اس موقع پر پاکستان کراٹے فیڈریشن کے صدر محمد جہانگیر، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر عباس، ریحان روشن، فیاض احمد ، آفیشلز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ 68 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں واپڈا کی قرۃ العین نے گولڈ، بلوچستان کی شاہدہ نے سلور جبکہ آرمی کی حنا عظیم اور سندھ کی مبینہ نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔ انفرادی کاتا میں واپڈا کی شاہدہ نے گولڈ میڈل، بلوچستان کی زیبا نوری نے سلور جبکہ پنجاب کی عائشہ طارق اور ریلوے کی نزدانہ نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔ ٹیم کاتا میں واپڈا کی کھلاڑیوں شاہدہ ، ناز گل اور نرگس نے لیڈ حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتا ریلوے کی کھلاڑیوں نزدانہ ، شیریں گل، ثریا نے سلور جبکہ سندھ کی کھلاڑیوں ندا، فریشد، عرفہ ارشد ، مہلک نصیر اور بلوچستان کی کھلاڑیوں حادیہ، فریشہ اور شاکرہ نے ٹیم کاتا ایونٹ میں براؤنز میڈل حاصل کیا۔ تین روزہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک ہے جس پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے آفیشلز کافی خوش دکھائی دیئے۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے صدر محمد جہانگیر نے ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے چیمپئن شپ کو سپورٹ کیا۔