ایف پی سی سی آئی کا بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد کا دورہ
پشاور(سٹاف رپورٹر)محمد ریاض خٹک ،نائب صدر،ایف پی سی سی آئی کا بے نظیر انٹرنیشل ائیرپورٹ نے دورے کے دوران کہا کہ بے نظیر انٹرنیشل ائیرپورٹ پاکستان کے دارلخلافہ اسلام آباد میں تعمیر ہوا ہے جو کہ بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہے ۔انھوں نے بے نظیر انٹرنیشل ائیرپورٹ کی تعمیر پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف لوگوں کو سفری سہولتوں میں آسانی ہو گی بلکہ بین الاقوامی کے لئے ایک عکا سی ہے ۔بے نظیر انٹرنیشل ائیرپورٹ سے ہمیں امید ہے کہ حکومت پاکستان اس میں لوگوں کی سہولیات کے معیار کے مطابق فراہم کرینگے۔