ڈیرہ میں ایک شخص سے ڈیڑھ کلوچرس اوراسلحہ برآمد

ڈیرہ میں ایک شخص سے ڈیڑھ کلوچرس اوراسلحہ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی پولیس نے حاجی مورہ مائینر پر کاروائی کے دوران 1 شخص سے ڈیڑھ کلو چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر ایس ایچ او گومل یونیورسٹی سلیم اللہ نے پولیس نفری کے ہمراہ حاجی مورہ مائینر پر کاروائی کے دوران عبدالخالق بیٹنی سکنہ تجوڑی حال اوبھایا پل سے ڈیڑھ کلو چرس ، 1 بندوق بارہ بور اور 37 کارتوس برآمد کرلیئے پولیس ملزم کیخلاف مقدمہ درج کردیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر