طلبہ اپنی تمام ترتوجہ تعلیم کے حصول پرمرکوزرکھیں،اعجازعلی

طلبہ اپنی تمام ترتوجہ تعلیم کے حصول پرمرکوزرکھیں،اعجازعلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اعجازعلی خان نے کہاہے کہ طلباء تمام ترتوجہ تعلیم پرمرکوزکریں کیونک آج کل ساری دنیاکی ترقی کاانحصار صرف اورصرف تعلیم پرہے تعلیم کے بغیرکوئی بھی ملک وقوم ترقی نہیں کرسکتی جن قوموں نے ترقی کی ہے انہوں نے صرف اورصرف تعلیم حاصل کرکے ترقی کی ہے ان خیالات کااظہاراعجازعلی خان نے گزشتہ روزڈگری کالج بٹ خیلہ میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کیمپ کے دورے کے موقع پرطلباء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پختون ایس ایف عوامی نیشنل پارٹی کے مضبوط ونگ ہے اوراس تنظیم کومزیدترقی کے راہ پرگامزن کرنے کے لئے اے این پی کے کارکن اپ کے ساتھ شانہ بشانہ ہونگے طلباء تعلیم حاصیل کرکے اپنے علاقے اورملک کانام روشن کریں۔