کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال میں پہلی با ر چھوٹی بچی کا کامیاب اپریشن

کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال میں پہلی با ر چھوٹی بچی کا کامیاب اپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال میں پہلی با ر چھوٹی بچی کا کامیاب اپریشن۔عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔اس سلسلے میں کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال میں باقاعدہ اغاز اٹھ سالہ بچی تبسم ولد عبد ا لعزیزساکن کاٹلنگ کا کامیاب اپریشن ڈاکٹر سرجن خان کریم آفریدی نے کرایا۔بچی کے والد نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا۔کہ میں ایک غریب ادمی ہوں ۔میری بیٹی کااپریشن اپنے علاقے کے کاٹلنگ ہسپتال میں بغیر معاوضے کے ہوا۔جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں دس ہزار کا خرچہ آرہا ہے۔جومجھ غریب کے بسکی بات نہیں۔ڈاکٹر خان کریم نے میڈیا سے کر تے ہو ئے کہاکہ میرا کام غریبوں کی خدمت کر نا ہے اگر حکومت نے ہسپتال کو مزید سہولیات سے اراستہ کیا تو انشاء اللہ بڑے بڑے اپریشن بھی ہو نگے۔