فضل معبود خان کوسپرد خاک کردیا گیا
صوابی( بیورورپورٹ)قومی وطن پارٹی کے سابق رہنما اور شمع گھی ملز کے منیجنگ ڈائریکٹر الحاج فضل ودود خان کے بھائی فضل معبود خان کو منگل کے روز اپنے آبائی قبر ستان موضع کلابٹ ضلع صوابی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کونسلر فضل رازق ، فضل مالک کے والد ، نوید خان کے ماموں جب کہ بیرسٹر قاسم ودود خان کے چچا تھے جنازہ میں پی پی پی کے سابق صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر صحت سید ظاہر علی شاہ ، وزیر اعلیٰ کے مشیر عبدالکریم خان ، چیف ایگزیکٹو پیسکو انوار الحق یوسفزئی ، ڈی پی او نوشہرہ ، اعلی سرکاری حکام ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کی رسم قل کل بروز جمعرات موضع کلابٹ میں ادا کی جائے گی