بھانہ ماڑی میں صفائی کی حالت ناگفتہ بہ ہے ،وقاص کھوکرایڈوکیٹ

بھانہ ماڑی میں صفائی کی حالت ناگفتہ بہ ہے ،وقاص کھوکرایڈوکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)اقلیتی ڈسٹرکٹ ممبر وقاص کھوکر ایڈوکیٹ ننے ضلع ناظم پشاورکو درخواست جمع کراتے ہوئے بتایا کہ انکے علاقے یونین کونسل 30 بھانہ ماڑی میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور باربار ڈبلیو ایس ایس پی کو درخواست دی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے اقلتیی ممبر کی درخواست پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس پی کے زونل منیجر کو احکامات جاری کرتے ہوئے خٹک کالونی یونین کونسل 30 بھانہ ماڑی کے علاقے میں مستقل اہلکار تعینات کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے احکامات جاری کیں جبکہ ڈبلیو ایس ایس پی کو اقلتی ممبر کے ساتھ رابطہ موثر بنانے اور عوامی شکایات پر فوری کاروائی کے احکامات جار ی کیں ۔