شانگلہ ، بے نظیر ان کم سپورٹ پروگرام میں غریب نادار مستحقین محروم

شانگلہ ، بے نظیر ان کم سپورٹ پروگرام میں غریب نادار مستحقین محروم

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں بے نظیر ان کم سپورٹ پروگرام میں غریب نادار مستحقین محروم ،جبکہ غیر مستحق مالدار لوگوں نے غریبوں کے حق پر ڈاکہ ٖڈالا ہے،سروے غلط کیا گیا ہے یا پھر کمپیوٹر میں ریکارڈ تبدیل کیا گیا ہے،وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف اور بی آئی ایس پی کی چیئر پرسن ماروی میمن نوٹس لیں عوامی سماجی فلاحی حلقے۔تفصیلات کے مطابق بے نظیر ان کم سپورٹ پروگرام غریبوں،ناداروں اور مجبور لوگوں کیلئے بنایا گیا ہے شانگلہ میں غیر مستحق مالدار لوگوں نے غریب نادار مستحقین کے حق پر ڈاکہ ڈال دیا ہے سروے غلط کیا گیا ہے جس میں اکثر مستحقین رہ گئی ہیں۔اور یا پھر کمپیوٹر میں ریکارڈ میں ردوبدل کیا گیا ہے شانگلہ کے عوامی سماجی فلاحی حلقوں نے کہا ہے کہ ان غریب لوگوں کے گھروں میں فاقے ہیں اور ان کے بچوں کے تن کے کپڑے اور جوتے تک نہیں دو وقت کا کھانا بھی میسر نہیں ہے ان حلقوں کا کہنا ہے کہ شانگلہ میں دوبارہ صاف وشفاف سروے کراکے مالدار لوگوں کو اس سکیم سے نکال دیا جائے اور مالدار اور غیر مستحق کودئے گئے اے ٹی ایم بلاک کیا جائے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عام سروے کے بجائے صرف غریب نادار لوگوں کی سروے ایماندار لوگوں سے کرایا جائے تاکہ مالدار لوگ غریبوں کا حق غصب نہ کر سکیں شانگلہ کے عوامی سماجی فلاحی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور بی آئی ایس پی کے چیئر پرسن ماروی میمن سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شانگلہ میں صاف وشفاف غریب ونادار لوگوں کا سروے کرایا جائے تاکہ غریب اور مستحق افراد اس سکیم سے مستفید ہو سکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر