شانگلہ،پرویزخان بطور سب ڈویژنل ایجوکیشن افسرالپوری تعینات

شانگلہ،پرویزخان بطور سب ڈویژنل ایجوکیشن افسرالپوری تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میاں محمد پرویز خان بطور سب ڈویژنل ایجوکیشن افسر شانگلہ الپوری تعینات ،اعلامیہ جاری، نئے ایس ڈی او ای نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔تعیناتی کے بعد اپنے دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد پرویز نے کہا کہ اب محکمہ تعلیم شانگلہ میں تمام کام میرٹ اور انصاف پر ہو گا کسی قسم کی کوتاہی اور بد عنوانی کو برداشت نہیں کریں گے،اساتذہ میرے لیے محترم اور معزز ہے ،اساتذہ قوم کے انجینئر ہیں اساتذہ نونہالانہ قوم کی تعلیم اور تربیت پر توجہ دے ۔اساتذہ کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے بھرپورکردار ادا کریں گے۔ میاں محمد پرویز نے واضح کیا کہ میرے لئے اساتذہ بہت ہی محترم ہیں اور ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں،ان کا ہر جائز کام بلا تفریق کیا جائے گا اورہر کام میرٹ اور انصاف پر کیا جائے گا ۔کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے انجینئر ہیں اوروہ نونہالان قوم کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔اساتذہ کاہر جائز کام بغیر کسی روکاوٹ و روک ٹوک اور بروقت کیا جائے گا،اساتذہ نے محمد پرویز کو بطور ایس ڈی او تعیاتی پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی،تقریب میں ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن محمد امین خان،بخت روان خان،ہارون الرشید،محمد حسین عرف مانو سمیت مختلف سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز، اساتذہ،ایجوکیشن افس کے کلریکل سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔