کرپشن میں ملوث سرکاری اہلکاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا ئیگا، عبد الحئی خان

کرپشن میں ملوث سرکاری اہلکاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا ئیگا، عبد الحئی ...

ٹانک(بیورورپورٹ) کرپشن میں ملوث پائے گئے سرکاری اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کیا جائیگا سرکاری پیسہ کسی بھی صورت میں ہڑپ کرنے نہیں دیا جائیگا کرپشن ایک ناسور ہے جسکا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان ریجن عبدالحیے خان بابڑ نے اپنے دورہ ٹانک کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر سرکل آفسیر اینٹی کرپشن ٹانک صدیق اللہ خان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختونخواہ زیب اللہ خان کے کرپشن فری وژن کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے کرپشن کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے ایماندار سرکاری افسران کو احترام دیا جائیگا جبکہ کرپشن کے مرتکب افسران اور اہلکاروں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائیگاان کا کہنا تھا کہ اس وقت محکمہ مال ،تعلیم ،جنگلات ،پبلک ہیلتھ ،صحت ،زراعت ،سی اینڈ ڈبلیو کے متعلق انکوائرئیاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ اس کے علاوہ حال ہی میں ٹانک میں محکمہ تحفظ اراضیات اور ڈیرہ اسماعیل خان کے محکمہ مال اور تعلیم کے اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں میڈیا کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے اس لئے صحافی برادری پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ معاشرے میں کرپشن کے ناسوروں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کی بیخ کنی کو ممکن بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ جب معاشرہ کرپشن سے پاک ہو گا تو حق دار کو اس کا حق ملے گا اور اس کے معاشرے پر اچھے اثرات مرتب ہونگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر