پشاور میں قانون شکن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،41جرائم پیشہ درجنوں غیر رجسٹرڈ کرایہ دار گرفتار

پشاور میں قانون شکن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،41جرائم پیشہ ...

پشاور ( کرائمز رپورٹر ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹی ،اور رورل سرکلز کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران 41جرائم پیشہ،مشتبہ،منشیات فروش اور درجنوں غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی ہدایت پر امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے ایس پی رورل فرقان بلال اور ایس پی سٹی گل نواز خان کی نگرانی میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز کی زیر قیادت ،ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ انسپکٹر سجاد خان اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نور حیدر خان اور دیگر ایس ایچ اوز نے مختلف تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں کے دوران 41جرائم پیشہ ومشتبہ افراد اورTIFکے تحت غیر رجسٹرڈ کرایہ داران 24افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے2 عدد کلاشنکوف، 01عدد کلاکوف،05عدد پستول،174عدد کارتوس اور 870گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے اور جرائم کے خاتمے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری رہیگی۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر