پشاوربے ہنگم ٹریفک ، شہریوں میں بچاؤ کیلئے مفت ہیلمنٹ تقسیم

پشاوربے ہنگم ٹریفک ، شہریوں میں بچاؤ کیلئے مفت ہیلمنٹ تقسیم

پشاور(کرائمز رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں ٹریفک وارڈن پولیس کا شہریوں میں (مفت ہیلمٹ)تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز،ایک ہی دن میں سو ہیلمٹ شہریوں میں تقسیم کردئے گئے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک پشاور صادق بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ پشاور میں موٹرسائیکلوں کے حادثات میں بے تحاشا اضافہ ہوچکا تھا اور اس کی بنیادی وجہ ہیلمٹ کا نہ پہننا تھا جس کے لئے پور پشاور میں بینرزلگانے کے ساتھ ساتھ عوام میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے اور 62ہزار سے زائد موٹرسائیکلوں سواروں کو چالان کیا گیا اور اس کا مقصد لوگوں کے ذہنوں میں ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کرناہے انہوں نے کہاکہ سو میں سے ساٹھ فیصد لوگوں نے ہیلمٹ کا استعمال کرنا شروع کردیاہے اور گذشتہ چھ ماہ سے جاری مہم کے دوران ہمیں کامیابی حاصل ہوئی ہے اوراس مہم کومزید موئثر بنانے کے لئے ٹریفک وارڈن پولیس نے عام شہریوں کے لئے مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کا آغاز کردیاہے اور اس کا استعمال حادثات کی صورت میں دماغی چوٹوں سے محفوظ رکھتاہے اس موقع پر سو کے قریب ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں میں تقسیم کئے گئے.

مزید : پشاورصفحہ آخر