بونیر میں 4 روزہ فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہاہے

بونیر میں 4 روزہ فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہاہے

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بونیر خواجہ سکندر زیشان نے کہاہے 24 نومبر سے 27 نومبر تک بونیر کے صحت افزا مقام شہیدے سر میں جشن بونیر کے نام سے چار روزہ فیسٹول منعقد کیا جارہاہے ،جس میں بونیر کی ضلعی حکومت ،تھصیل کونسل گاگرہ اور تمام محکموں کے سربراہان کو ذمہ داریاں سونپ دی جارہی ہے ،اے اے سی گاگرہ ڈاکٹر عظمت فوکل فرسن ہوں گے جو تمام تر انتظامات کا جائیزہ لیں گے ،کلیل کے کامیاب فیسٹول کے انعقاد کے بعد جشن بونیر بھی کامیاب ہوگا ،پورے پاکستان سے سیاخ بونیر ائیں گے جس کے لئے تمام تر انتظامات ہوں گے ،جشن بونیر کا مقصد پورے پاکستان کے عوام کو یہاں کے پرامن حالات سے عوام کو اگاہ کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تمام محکموں کے سربراہان سے ایک اعلی سطح اجلاس میں خطاب کے دوران کیا ،اجلاس میں ضلع ناظم بونیر ڈاکٹر عبیداللہ ،تحصیل ناظم گاگرہ سید سالار جہان ،ایس آر ایس پی کے کو آرڈینیٹر شاہد خان کے علاوہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ،ڈی سی بونیر نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں کلیل فیسٹول کے نام سے ایک میلہ منعقد کیا گیا تھا ۔جسکے بہت اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ چار روزہ جشن بونیر فیسٹول میں باہر سے ائے ہوئے سیاحوں کے لئے رہائش کا بندوبست کیا گیاہے ،شہیدے سر جانے والی روڈ پر کام جاری ہے ،جشن بونیر فیسٹول کا فوکل پرسن اے اے سی گاگرہ ڈاکٹر عظمت ہوں گے ،جو تمام امور کی خود نگرانی کریں گے انہوں نے کہا کہ فیسٹول میں سپورٹس کے علاوہ مقامی شعراء اور ادیب بھی بھر پور شرکت کریں گے ،ڈی سی بونیر نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ جشن بونیر فیسٹول کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار اداکریں گے ،اجلاس میں ڈی ایس پی صدیق اکبر ،اور پاک ارمی نے بونیر انچار ج نے شرکت کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر