1 ایس پی متعدد اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز تعینات وتبدیل

1 ایس پی متعدد اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز تعینات وتبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے صوبے میں ایک ایس پی ، متعدد اے ایس پیز اورڈی ایس پیزکے تبادلوں/تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سنٹر پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایس پی ایلیٹ فورس مردان جاوید اقبال کو تبدیل کر کے ایس پی (FRP )ایبٹ آبادہزارہ تعینات کر دیاہے۔جبکہ تعیناتی کے منتظر اے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ علی بن طارق کو ایس ڈی پی او تخت بھائی، تعیناتی کے منتظر اے ایس پی محمد شعیب خان کو ایس ڈی پی او حیات آباد ، تعیناتی کے منتظر اے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسن لیاقت کو ایس ڈی پی او گلبہار ، ڈی ایس پی گلبہار روخانزیب کو ڈی ایس پی سٹی ، ڈی ایس پی سٹی عتیق شاہ کو ڈی ایس پی ہشتنگری،ڈی ایس پی ہشتنگری زرولی خان کو ڈی ایس پی سیکورٹی سی سی پی پشاور تعینات کردیئے ہیں ۔ایسی طرح ایک اور اعلامیے میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ہری پور محمد اشتیاق کو ایس ڈی پی او صدر ہری پور ،ایس ڈی پی او بٹگرام سید مختیار شاہ کو ایس ڈی پی او بالاکوٹ مانسہرہ ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بٹگرام طاہر اقبال کو ایس ڈی پی او میرپور ایبٹ آباد ، ایس ڈی پی او غازی ہری پور حکم خان کو ایس ڈی پی او شتیال کوہستان ، ایس ڈی پی او شتیال کوہستان محمد ریاض کو ایس ڈی پی او غازی ہری پور اور قائم مقام ایس ڈی پی او بالاکوٹ مانسہرہ ذاکر حسین کو قائم مقام ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ہری پور تعینات کردیے گئے ہیں۔ یہ دونوں اعلامیے فوری طور پر نافذلعمل ہونگے۔