تعلیم کے فروغ کیلئے حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔قلندر خان لودھی

تعلیم کے فروغ کیلئے حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔قلندر خان لودھی

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبہ میں تعلیم کے فروغ پر بھرپور توجہ دے رہی ہے جبکہ اس مقصد کیلئے سالانہ بجٹ میں تعلیم کی مد میں ہر سال بھاری رقوم مختص کی جارہی ہیں۔یہ بات انہوں نے منگل کے روز سیکرٹری ہائرایجوکیشن کے دفتر پشاور میں منعقدہ ایک اجلاس کے موقع پر موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن محمد فہیم وزیر،چیف پلاننگ آفیسر اعلیٰ تعلیم محمد زمان خان،ابتدائی و ثانوی تعلیم کے چیف پلاننگ محمد ادریس خان اور سینئر پلاننگ آفیسر محمد افتخار خان بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران حلقہ پی کے 46ایبٹ آباد کے تعلیمی اداروں خصوصاًکالجوں کی سطح پر درپیش ضروریات اور مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔قلندر خان لودھی نے کہا کہ ان کے حلقہ میں شامل بعض علاقے دور دراز ہونے کے باعث کافی پسماندہ ہیں اور یہاں پر ہنگامی بنیادوں پر تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس پر محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام نے یقین دلایا کہ مذکورہ حلقہ میں جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے گا اور تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے مذید کہا کہ حکومت صوبہ کے تعلیمی اداروں کو دیگر صوبوں کے اچھے تعلیمی اداروں کے برابر لانے اور طلباء کو عمدہ تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی خاطر اپنی عملی جدوجہد جاری رکھے گی اور وہ دن دور نہیں جب یہاں پر مز ید مثالی تعلیمی ادارے وجود میں آئیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر