وزیر ا عظم کی عدالت میں نمائندگی اور پیروی کیلئے ان کے وکیل موجود ہیں، اٹارنی جنرل

وزیر ا عظم کی عدالت میں نمائندگی اور پیروی کیلئے ان کے وکیل موجود ہیں، ...

اسلام آباد (آئی این پی) اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتراوصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں وزیر اعظم کی عدالت میں نمائندگی اور پیروی کیلئے ان کے وکیل موجود ہیں ، مجھے وزیر اعظم کی پیروی کرنے کی ضرورت نہیں، آئین اور قانون کے مطابق چلتا ہوں، عمران خان کو شاید درست بات بھی پتا نہیں، ضروری ہے کہ بڑے لیڈر جو بھی بات کریں پہلے تصدیق کر لیں۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ پانامہ لیکس کیس میں حکومت کی نمائندگی نہیں کر رہا، عمران خان کو سننے اور دیکھنے میں غلط فہمی ہوئی ہے، مجھے عدالت سے اٹارنی جنرل کے طور پر نوٹس ملا، اسی کے طور پر پیش ہوتا ہوں، کیس میں وزیر اعظم کی نمائندگی اور پیروی کیلئے ان کے وکیل موجود ہیں ، کیس میں مجھے وزیر اعظم کی پیروی کرنے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق چلتا ہوں، عمران خان کو شاید درست بات بھی پتا نہیں، ضروری ہے کہ بڑے لیڈر جو بھی بات کریں پہلے تصدیق کر لیں ،بنا تصدیق الزامات لگانا اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں ،عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتا ہوں ، میں ان کی باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا۔

مزید : پشاورصفحہ اول