پشاورہائیکورٹ تین مستقل ججوں نے حلف اٹھالیا

پشاورہائیکورٹ تین مستقل ججوں نے حلف اٹھالیا

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس یونس تہیم ٗ جسٹس غضنفرخان اورجسٹس قلندرعلی خان نے ہائی کورٹ کے مستقل ججوں کی حیثیت سے اپنے عہدوں کاحلف اٹھالیاہے پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہرعالم میانخیل نے مستقل ہونے والے ججوں سے حلف لیااس حوالے سے پشاورہائی کورٹ کے کورٹ نمبر1میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پشاورہائی کورٹ کے دیگر جج صاحبان ٗ ماتحت عدلیہ کے افسروں ٗ ایڈوکیٹ جنرل اورڈپٹی اٹارنی جنرل آفس کے لاء افسروں ٗ پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مزمل خان ایڈوکیٹ اورکابینہ کے دیگر اراکین ٗ پشاوربار کے صدرامجدعلی مروت وکابینہ اورسینئروکلاء سمیت کثیرتعداد میں وکلاء نے شرکت کی ۔

مزید : پشاورصفحہ اول