وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی نااہلی کیلئے دائررٹ پٹیشن نمٹا دی گئی
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہرعالم میانخیل اورجسٹس محمد غضنفرخان پرمشتمل دورکنی بنچ نے وزیراعظم میاں نوازشریف کی نااہلی کیلئے دائررٹ پٹیشن نمٹادی ا وردرخواست گذار کوکہا ہے کہ چونکہ پانامہ لیکس کے حوالے سے پٹیشن عدالت عظمی میں زیرسماعت ہے اس بناء مذکورہ پٹیشن میں وہ فریق بن سکتاہے اورسپریم کورٹ میں پٹیشن زیرسماعت ہونے کی بناء ہائی کورٹ اس نوعیت کی پٹیشن کی سماعت کامجازنہیں ہے فاضل بنچ نے گذشتہ روز ایازماجدایڈوکیٹ کی جانب سے دائررٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کو نااہل قرار دیا جائے کیونکہ وہ ایک اسلامی ریاست کے امیرالمومنین ہیں اوراس کے خاندان کے افراد کے نام پانامہ لیکس میں آئے ہیں اوراس بناء وہ وزیراعظم نہیں رہ سکتے کیونکہ ا خلاقی طورپرنام آنے کے بعد انہیں ازخود مستعفی ہوجاناچاہئیے تھاتاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اوروہ بحیثیت وزیراعظم عدالت پراثراندازنہ ہوں فاضل بنچ نے گذشتہ روزپٹیشن کی سماعت کی تو درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گذار کو ہدایت کی کہ اگروہ چاہے تو سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے حوالے سے زیرسماعت پٹیشن میں فریق بن سکتاہے کیونکہ سپریم کورٹ اس حوالے سے نوٹس لے چکی ہے اورعدالت عظمی میں اسی نوعیت کی پٹیشن زیرسماعت ہونے کی بناء پروہ کیس کی سماعت نہیں کرسکتے ان آبزرویشن کے ساتھ فاضل بنچ نے رٹ پٹیشن نمٹادی ۔