واپڈا بجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے خاتمے کیلئے کردارادا کرے، سید ظفر علی شاہ

واپڈا بجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے خاتمے کیلئے کردارادا کرے، سید ظفر علی ...

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈلیویز کے کمانڈنٹ /ڈپٹی کمشنر سیدظفرعلی شاہ نے کہاہے کہ محکمہ واپڈاعوام کو بجلی کے کم وولٹیج اورشیڈول سے زیادہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اپناکرداراداکریں کیونکہ اج کل تمام کاروباربجلی سے منسلک ہے ضلعی کونسلران بھی محکمہ واپڈاکے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کااظہارسیدظفرعلی شاہ نے گزشتہ روز جرگہ ہال مالاکنڈمیں ایک اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمالاکنڈ کے ضلعی ناظم اعلیٰ سیدآحمدعلی شاہ باچا اوردیگرضلعی کونسلران بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ محکمہ واپڈاعلاقے سے بجلی کے کم وولٹیج اورشیڈول سے زیادہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریں کیونکہ بجلی کے لوڈشیڈنگ اورکم وولٹیج کی وجہ سے بے روزگاری میں حدتک اضافہ ہوتاجارہاہے جوعلاقے کے عوام کے ساتھ سراسرظلم اورناانصافی ہے ۔ہم علاقے کے عوام کوتمام ترسہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ اول