سکیو رٹی خدشات کے باعث کو ئٹہ کے تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتہ کیلئے بند

سکیو رٹی خدشات کے باعث کو ئٹہ کے تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتہ کیلئے بند

کوئٹہ (اے این این) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تمام تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کیلئے بند کردیا گیا۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص تعلیمی اداروں کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے اس لئے تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں ایک ہفتے کیلئے معطل کردی جائیں۔ڈی ای او کوئٹہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بھجوائے گئے مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر اسکولوں کی سیکیورٹی ناگزیر ہے، اس لئے اسکولوں کی حفاظت پر مامور اہلکار اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور بغیر شناخت کسی بھی شخص کو اسکول میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔اسکول میں داخل ہونے کے بعد کسی بھی طالب علم کو باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔دوسری جانب کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن نے بھی تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ آئی ٹی ، اور ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق تدریسی عمل کو جزوی معطل کردیا گیا ہے اسی لئے طلبہ و طالبات کیلئے یونیورسٹی بسیں نہیں چلائی گئیں۔

سکیورٹی خدشات

مزید : پشاورصفحہ اول